بنگلا دیشی خاتون کے بطن سے ایک بچے کے 26 روز بعد جُڑواں بچوں کی پیدائش - Usman Khan Global

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

Friday 29 March 2019

بنگلا دیشی خاتون کے بطن سے ایک بچے کے 26 روز بعد جُڑواں بچوں کی پیدائش


ڈھاکا: بنگلا دیش میں طبی تاریخ کا ایک انوکھاواقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے نارمل انداز میں پہلے ایک لڑکے کو جنم دیا اور اس کے 26 روز بعد جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں ایک لڑکا اور لڑکی شامل ہے۔
20 سالہ عارفہ سلطانہ نے پہلے بچے کو قبل ازوقت جنم دیا تاہم ڈاکٹر نے اس کی پیدائش کے وقت اس کے دوسرے رحم کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے اسے گھر بھیج دیا۔  26 روز بعد خاتون کے ہاں دوبارہ بچے کی پیدائش ہوئی اور اس بار جڑواں بچے تھے جن میں ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔
خاتون کے پہلے بچے کی پیدائش میں مدد کرنے والی ماہرِ نسواں و زچگی ڈاکٹر شیلا پودر نے کہا کہ وہ یہ نہیں جان پائی کہ عارفہ اب بھی حاملہ ہیں اور 26 روز بعد ان کے رحم میں مائع کی تھیلی پھٹ گئی اور اسے فوری طور پر اسپتال لایا گیا ۔ جنوب مغربی بنگلا دیشی ضلع جیسور سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اب اپنے تین بچوں کے ساتھ گھر روانہ کردیا گیا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق پیدائشی طور پر عارفہ سلطانہ کے دو رحم ہیں اور بقیہ دو بچے وہاں نموپذیر تھے جسے پہلی زچگی میں نظر انداز کردیا گیا ۔ عارفہ کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور اگرچہ وہ اپنے بچوں کی پیدائش پر خوش تو ہیں لیکن بیک وقت تین بچوں کی کفالت کی وجہ سے فکرمند بھی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot