کل ایک انتہائی افسوسناک خبر پہنچی کہ عمران خان نے
قادیانی عاطف میاں کو اپنے اقتصادی مشاورتی کونسل کا ممبر مقرر کردیا ہے،
اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھانی چاہئے، اور تحریک انصاف کے دوست بھی اس معاملہ میں اپنا کردار ادا کریں،
عمران خان کا یہ فیصلہ تین وجوہات کی بناء پر انتہائی غلط اور لائق ملامت و تنقید ہے۔
سب سے پہلی بات تو یہ کہ قادیانی پاکستان کے آئین کے ہی منکر ہیں، پاکستان کے آئین میں ان کو اپنے عقائد کی وجہ سے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے جبکہ قادیانی اس بات کا شد و مد سے انکار کرتے ہیں،
کیا کل کو عمران خان اپنے دفاعی مشاورتی کونسل میں مولوی فضل اللہ (امیر تحریک طالبان پاکستان) کو یا ان کے کسی بھی بندے کو رکھ لیں تو ہم تاویلیں پیش کریں گے کہ یار جو بھی ہے آپ یہ دیکھو کہ وہ اپنے فیلڈ (یعنی گوریلا جنگ) کے ایکسپرٹ ہیں ؟
کیونکہ جس طرح تحریک طالبان پاکستان پاکستان کے آئین کی منکر ہے اسی طرح قادیانی بھی پاکستان کے آئین کے منکر ہیں ۔۔
دوسری وجہ یہ کہ جب عمران نے پہلی بار اپنے دھرنے میں اس بندے کا نام لیا تھا، تو اس پر مذہبی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس کی بنیاد پہ میسج ٹی وی والوں نے اپنے ایک انٹرویو میں عمران سے اس حوالہ سے وضاحت پوچھی تو عمران نے کہا کہ
"میں نے تو اس وجہ سے ان کا نام لیا کیونکہ وہ دنیا کے 25 اعلی ترین اکانومسٹ میں سے ہیں، مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ یہ بندہ ختم نبوت کے حوالہ سے کسی کمپین کا حصہ ہے"
لیکن اب باوجود جانتے ہوئے ان کو اپنے ساتھ اتنے اہم عہدہ پہ رکھنا سمجھ سے بالاتر بات ہے،
اب تو یہ تاویل بھی نہیں پیش کی جاسکتی کہ عمران کو پتا نہ تھا ۔۔۔
تیسری اور نہایت اہم بات یہ ہے کہ قادیانیوں اور عام کفار (عیسائی، یہودی، ہندو وغیرہ) میں بہت بڑا فرق ہے، عام کفار کے لئے ایک اسلامی ریاست میں مکمل حقوق حاصل ہوتے ہیں جس کی اسلام بھی ترغیب دیتا ہے،
لیکن قادیانی فقط کافر نہیں بلکہ وہ *"زندیق"* ہیں،
زندیق اس بندے کو کہا جاتا ہے جو اپنے غلیظ عقائد پر اسلام کا لیبل لگا کر لوگوں میں عام کرے، اور زندیق کے حوالہ سے اسلامی تعلیمات نہایت سخت ہیں کیونکہ یہ لوگ دھوکہ دینے والے ہیں،
یہ آب زم زم کی بوتل میں شراب بیچنے والا کام کرتے ہیں
لہذا عمران کے اس فیصلہ کی نہ شرعی توجیہ ممکن ہے نا عقلی و آئینی توجیہ،
تمام ساتھی خواہ جس بھی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہو اس حوالہ سے آواز ضرور اٹھائیں،
اور عمران سے مطالبہ کریں کہ *یا تو اس زندیق کو اپنے عہدے سے ہٹا دیں یا اس کو کہے کہ ان کی پوری جماعت جس کی طرف یہ خود کو منسوب کرتے ہیں یعنی جماعت احمدیہ آئین پاکستان کو مکمل طور پر تسلیم کرلیں*،
جب آئین پاکستان کو تسلیم کرلیا جس میں یہ واضح ہے کہ "ختم نبوت پہ ایمان نہ رکھنے والا غیرمسلم ہے" تو یہ زندیق کی کیٹیگری سے بھی نکل آئیں گے، کیونکہ پھر یہ اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہیں گے اور عام غیرمسلم بن جائیں گے ۔۔۔
No comments:
Post a Comment