امریکی صدر کی کامیاب زندگی کے راز،ٹرمپ کی کہانی ، انہی کی زبانی ... تیسری قسط - Usman Khan Global

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, 19 April 2018

امریکی صدر کی کامیاب زندگی کے راز،ٹرمپ کی کہانی ، انہی کی زبانی ... تیسری قسط


یہ سوا گیارہ بجے کا وقت تھا جب ہیری اُشر نے مجھے فون کیا ۔وہ یونائٹڈ اسٹیٹ فٹ بال لیگ کا کمشنر ہے۔ میرے اور اسکے درمیان این ایف ایل کے معاملہ پر کافی ڈسکشن ہوئی۔ پچھلے مہینے ہم نے این ایف ایل کے متعصبانہ رویہ پر ایک مقدمہ کیا تھا جس پر جیوری ہمارے خلاف تھی۔ میری ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی شامل تھے جبکہ نیوجرسی جنرلز نے این ایف ایل کے ساتھ نیا سمجھوتہ کرلیا تھا جو خلاف قانون تھا ۔ ان کا یہ فیصلہ تعصب پر مبنی تھا اور میرے سوا کوئی انکے خلاف بول نہیں رہا تھا ۔ہیری سے بات چیت کرکے میں نے نیا لائحہ عمل طے کیااور کہا کہ میں ایک انچ بھی اپنے فیصلہ سے نہیں ہٹوں گا اور اپنے حق کے لئے لڑوں گا۔
بارہ بجے دوپہر شبرٹ آرگنائزیش کے سربراہ جیری شانفیلڈ نے مجھے فون کیا ۔اس ادارہ کے تحت ایک عظیم الشان براڈے تھیٹرکا بزنس چل رہا ہے۔ اس نے عجیب فرمائش کردی کہ میں ایک عورت کو اپنے ادارے میں جاب دے دوں ۔میں ہنس پڑا تو اس نے کہا کہ لیڈی کہتی ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے کام کرنا چاہتی ہے ۔میں نے کہا کہ یہ فرمائش بڑی عجیب ہے لیکن میں بھی اس خاتون سے ملنا چاہوں گا۔

میں نے جیری سے کہا کہ میرے بچے اسکے ایک شو میں بلیوں کی ایکٹنگ دیکھنا چاہتے ہیں لہذا کسی دن میں لازمی شو دیکھنے آؤں گااور میں ٹکٹ خریدنے کے لئے کسی کو بھیج دوں گا۔وہ بولا’’ یار مذاق نہ کرو۔ہم نے دوستوں کے ٹکٹوں کو مینج کرنے کے لئے خاتون رکھی ہے اور وہ اپنا کام بخوبی کرنا جانتی ہے۔ لہذا آپ اسکو کال کرنے میں ذرا تردد نہ کرنا‘‘۔ میں ایسے دوستوں کا ہمیشہ ممنون رہا ہوں جو دوستوں کا خیال رکھتے اور ان کے لئے سہولتیں پیدا کرتے ہیں ۔

سوا ایک بجے لنچ کا وقت ہوجاتا ہے لیکن میں کھانے کے لئے کام نہیں روکتا۔اس دوران میں نے انتھونی گلائیڈمین سے ولمین رنک پروجکٹ کے بارے میں بات چیت کی۔انتھونی جسے ہم ٹونی کہتے ہیں،Ed Koch کاہاوسنگ کمشنر تھا ۔ایک وقت وہ تھا جب میں نے اسکو ایک مقدمہ میں بڑا ٹف ٹائم دیا تھا لیکن اس کی شخصیت نے مجھے اس کے ساتھ دوستی پر مجبور کردیا ۔وہ اچھا آدمی ہے۔ اور اچھا آدمی جہاں بھی ملے، چاہے وہ آپ کا مخالف کیوں نہ ہو ،اسکے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہئے۔میں ہمیشہ ٹیلنٹ تلاش کرتا ہوں ،جہاں بھی ملے۔یہ آپ کا اثاثہ ہوتا ہے۔ترقی کرنا چاہتے ہیں تو اردگرد اچھے لوگوں کو تلاش کرنا چاہئے اور انکی خدمات سے استفادہ بھی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہئے۔ٹونی اب سنٹرل پارک میں ولمین سکیٹنگ رنک
تعمیر کرانے میں میری مدد کررہا تھا۔ اس پراجیکٹ کو سٹی حکومت بنانے میں پچھلے سات سال سے ناکام رہی تھی لہذا میں نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور اسکو جون میں بنانے کی آفر کردی۔ اس پر ٹونی نے مجھے بتایا کہ اس نے موقع کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔لیکن اس کا شیڈول سن کر اسے مشورہ دیا کہ پریس کانفرنس کرنی ہے تو یہ بھرپور ہونی چاہئے۔کیونکہ میں جانتا ہوں کہ کسی معاملے کو کس وقت اٹھانے میں پوری قوت سے ایسے میڈیاشو کا اہتمام کرنا چاہئے جس کے نتائج مطوبہ مقصد پورا کرسکیں۔ اس نے اتفاق کیا اور میری نیوز ججمنٹ کو سراہا ۔

دوبجے میں نے ایک قانونی فرم کو ادائیگی کی کیونکہ میں ٹرمپ ٹاور بنانے والی ایک تعمیراتی کمپنی پر ہرجانہ کا دعویٰ کرنا چاہتا تھا ۔یہ ادارہ انتہائی بری کارکررگی دکھارہا تھا جس کی وجہ سے مجھے خسارہ ہونے خدشہ تھا ۔ اگرچہ میں مقدمہ بازیوں کے سخت خلاف رہا ہوں لیکن جب آپ حق پر ہوں اور کوئی چارہ بھی نہ ہو تو آپ کو مقدمہ کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔ اس معاملے میں کوئی کمزوری دکھانے کا روادار نہیں ہوسکتا کیونکہ اگر تو آپ ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور آپ کی حیثیت مسلمہ ہے تو مقدمہ کرنے سے کسی صورت ہچکچا نہیں سکتے،ورنہ کیا ہوگا،دنیا آپ کی کمزوری تاڑ لے گی کہ آپ مقدمہ بازی سے کتراتے ہیں تو مجھے یقین ہے دنیا بھر میں مجھے اس پاداش میں بہت سے مقدموں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لوگ بے وجہ میرے خلاف ہرجانے وغیرہ کردیں گے۔
تین بجے مین نے اپنی ایگزیکٹو اسسٹنٹ نارما سے کہا کہ وہ میری لئے مختصر لنچ کا بندوبست کردے۔نارما نے میری زندگی کو بڑا منظم رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے میں بہت سے کام کسی الجھن کے بغیر شیڈول پر کرسکتا ہوں ۔آپ کی زندگی ایسی خوبیوں والا ایک اسسٹنٹ لازمی آپ کے پاس ہونا چاہئے۔ کیونکہ وقت بہت قیمتی ہوتا ہے اور آپ کو اپنا قیمتی وقت بچانا ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot