بھارت اور اسرائیل کا پاکستان پر حملہ کا ناپاک منصوبہ… جو ہماری خفیہ ایجنسیوں نے ناکام بنایا - Usman Khan Global

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday 4 March 2019

بھارت اور اسرائیل کا پاکستان پر حملہ کا ناپاک منصوبہ… جو ہماری خفیہ ایجنسیوں نے ناکام بنایا





بھارت نے اسرائیل راجستھان کے ائیربیس سے پاکستان میں 6 سے 7 مقامات پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا، اور پاکستان کو اس منصوبے کا پتا چل گیا تھا کہ اس منصوبے میں اسرائیل بھارت کی مدد کررہا ہے اور یہ ان دونوں کا مشترکہ منصوبہ تھا‘۔
پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز کو اس حملے کا قبل از وقت پتا چلا جس پر ایجنسیز نے بھارت کو دھمکی دی کہ “ہمیں آپ کے منصوبے کا پتا چل گیا ہے اگر آپ حملہ کریں گے تو ہم بھی تیار بیٹھے ہیں، آپ کے حملے کی جو شدت ہوگی تو ہمارا حملہ اس سے تین گنا زیادہ ہوگا‘۔
سینیئر صحافی حامد میر کے مطابق ’پاکستان اور بھارت کے اس رابطے میں کچھ عالمی رہنماؤں کو بھی شامل کیا گیا “
حامد میر نے مزید بتایا کہ ’حکومتی ذمہ دار کے مطابق اطلاعات ہیں کہ بھارت کی طرف سے ایک میزائل حملے کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا یہ منصوبہ ناکام کرنے کے لیے پاکستان کی طرف سے کچھ تیسرے ممالک کی طرف سے بھارت کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے‘۔
تاہم اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پہلے سے بہت کم ہے اور اس وقت پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور ایجنسیز خبردار ہیں، بھارتی پائلٹ کی رہائی سے صورتحال تبدیل ہوئی ہے اور پاکستان کو انٹرنیشنل سطح پر سفارتی تعاون حاصل ہوچکا ہے.
اس کشیدگی کو کم کرنے میں برطانوی وزیراعظم نے پچھلے ایک دو دن میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کے دوست ممالک اور عالمی رہنما پاکستان سے بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کا کہہ رہے ہیں لیکن پاکستان نے ان کو کہا ہےکہ ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہےکہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم نے پائلٹ کو رہا کرکے اس کا ثبوت دیا، اب مودی حکومت کو بھی آگے بڑھنا چاہئے
ذرائع نے بتایا کہ ’بظاہر ایل او سی پر کشیدگی کم ہوگئی ہے لیکن پاکستان کے کچھ شہر دشمن کے ہدف پر ہیں، ہو سکتا ہے کہ اب وہ انٹرنیشنل بارڈر کراس نہ کریں بلکہ کوئی دہشت گرد حملہ کراسکتے ہیں.
پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور ایجنسیز خبردار اور چوکنا ہیں اور پر عزم ہیں کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot