نیوزی لینڈ:مساجد میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق، بنگلادیشی کرکٹ ٹیم محفوظ - Usman Khan Global

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday 14 March 2019

نیوزی لینڈ:مساجد میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق، بنگلادیشی کرکٹ ٹیم محفوظ


کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والی بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعظم جیسنڈا آڈرن نے ملک کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا۔

 مسلح شخص نماز جمعہ کے بعد مسجد میں داخل ہوا اور خود کار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور نے کئی بار گن ری لوڈ کی اور مختلف کمروں میں جا کر فائرنگ کرتا رہا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اس دوران ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے ویڈیو بناتا رہا اور انٹرنیٹ پر براہ راست دکھاتا رہا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آڈرن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کا سیاہ ترین دن قرار دیا اور کہا مسجد پر فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی ہے، ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ کپتان تمیم اقبال کا کہنا ہے بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی، مسجد میں موجود ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ رہے۔ مشفیق الرحمان نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت رہے، حملے میں بچ گئے۔

پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ حکام نے آج کے دن کرائسٹ چرچ پر سفر کی پابندی لگا دی جبکہ لوگوں کو مساجد سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہر میں گرجا گھروں اور سکول بند کر کے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot